سوات:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے اسلامو فوبیا کا سب سے زیادہ نقصان بھارتی اور مغربی ممالک میں رہنے والے مسلمانوں کو رہا تھا ،میں نے کوشش کی اور اسلام کا کیس انٹرنیشنل لیول پر لڑا اور اللہ نے ہمیں کامیاب کیا ،3سال کی مسلسل کوشش کے بعد اسلامو فوبیا کی قرارداد پاس ہوئی ۔
وزیر اعظم عمران خان نے سوات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا میری ٹیم تین سال سے کوشش کررہی تھی کہ اسلاموبیا قرارداد پاس ہوجائے، اسلام اور دہشتگردی کو اکٹھا کرکے اسلام کو بدنام کیا جاتا رہا ،لیکن اللہ کا شکر ہے تین سال کی کوشش کے بعد اسلامو فوبیا کی قرارداد پاس کروائی ۔انہوں نے کہا کل یہ قرارداد 57ملکوں نے پاس کی، حجاب کرنے والوں کو برا بھلا کہا جاتا تھا۔
وزیر اعظم نے کہا امریکی صدر بائیڈن ہو یا دنیا کا کوئی بھی شخص ہو میں نے ان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی ،جسے یہودی کہتے تھے آج اُسی نے اسلام کا جھنڈا سر بلند کیا ،اب ہر سال 15مارچ کو اسلاموفوبیا کا دن بنا دیا گیا ہے،مولانا فضل الرحمن کو مخاطب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تم نے 30 سال تک اسلام کے نام پر لوگوں کو بیوقوف بنایا کیا تم نے اسلامو فوبیا کیلئے کچھ کیا ،ان تمام لوگوں کی کانپیں ٹانگتی ہیں مغربی ممالک کے سامنے بات کرتے ہوئے ۔
عمران خان نے کہا میں کسی سے نہیں ڈرتا کیوں میرا خدا صرف ایک اللہ ہے لیکن اپوزیشن کی دو بڑی جماعتوں کا خدا پیسہ ہے ،فضل الرحمن دین کے نام پر سیاست کرتے رہے ،اگر یہ اتنے شیر ہوتے ہوئے تو جہاں نواز شریف امریکی صدر کے سامنے پرچیاں لیکر بیٹھتا تھا وہاں ایک پرچی کشمیر اور ایک اسلامو فوبیا کی پرچی بھی لیکر بیٹھ جا تا ۔بدقسمتی یہ ہے کہ ان کے پیسے نے انہیں شیر نہیں گیدڑ بنا دیا ہے ۔ان کے پیسے نے انہیں غلام بنا دیا ہے ۔
تبصرے بند ہیں.