ندیم افضل چن نے پی ٹی آئی کو چھوڑ دیا، پیپلز پارٹی میں شامل 

156

 

لاہور : بلاول بھٹو زرداری نے تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا دینے کا فیصلہ کرلیا ہے۔  وزیر اعظم کے سابق ترجمان ندیم افضل چن کے پیپلز پارٹی سے معاملات طے ہوگئے اور انہوں نے دوبارہ پی پی جوائن کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

 

نیو نیوز کے مطابق بلاول بھٹو کل ندیم افضل چن سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کریں گے۔ وزیر اعظم کے سابق ترجمان کل پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد ندیم افضل چن پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کنٹینر پر سوار ہوجائیں گے۔

 

ندیم افضل چن کچھ عرصہ قبل حکومتی عہدوں سے الگ ہو گئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کی بھی خواہش تھی کہ ندیم افضل چن ان کی جماعت میں شمولیت اختیار کریں ۔ ندیم افضل چن نے تمام صورتحال کو جائزہ لینے کے بعد واپس پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

تبصرے بند ہیں.