تحریک عدم اعتماد آنے سے قبل ہی بڑی خبر آگئی

108

اسلام آباد:تحریک عدم اعتماد آنے سے قبل ہی بڑی بریکنگ نیوز بھی آگئی ،پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما موجود ہ وزیر دفاع پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے حکومت کو مکمل حمایت حاصل ہے ۔

 

نوشہرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ عمران خان کا سپاہی ہوں ، میرے ہوتے ہوئے کوئی مائی کا لال حکومت نہیں گراسکتا۔

 

پرویز خٹک نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن کے 7 ارکان کی جانب سے مکمل حمایت حاصل ہے اور سب کو معلوم ہے حکومتیں بنانے اور گرانے میں جوڑ توڑ کا ماہر ہوں ۔

 

انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کو عدم اعتماد میں ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں ملے گا، روایتی داؤ پیچ کے ذریعے اپوزیشن کا شیرازہ بکھیر کر رکھ سکتا ہوں۔

تبصرے بند ہیں.