بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

93

 

کوئٹہ: بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بزرگ سیاستدان ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ انتقال کرگئے۔ روڈ حادثے میں زخمی ہوئے تھے لیکن جانبرنہ ہوسکے۔

 

نیو نیوز کے مطابق ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی صدر تھے۔ وہ بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے پہلے چیئرمین رہے۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ نے انتہائی سادہ زندگی گزاری۔

 

ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کے صاحبزادے چنگیز چھلگری کے مطابق ان کے والد ڈاکٹر عبدالحئی بہاولپور کے قریب پیش آنے والے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوئے ہیں۔ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کوئٹہ سے لاہور جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے ہیں۔

 

چنگیز چھلگری کا یہ بھی کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ کی میت بہاولپور سے ان کے آبائی علاقے بھاگ کے لیے روانہ کر دی گئی ہے۔

تبصرے بند ہیں.