لاہور اور اسلام آباد کا ایلی مینیٹر میچ بارش سے متاثر ہونے کا امکان

9

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول دوسرا ایلی مینیٹر میچ بارش کے باعث متاثر ہونے کا امکان ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملتان سلطانز نے کوالیفائر میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو 28 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ روز کھیلے گئے ایلی مینیٹر ون میں پشاور زلمی کے خلاف 5 وکٹوں سے فتح حاصل کی اور اب فائنل میں جگہ بنانے کیلئے آج دونوں ٹیمیں دوسرے ایلی مینیٹر میں مدمقابل ہوں گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ آج لاہور میں بارش کے قوی امکانات ہیں جس کے باعث لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان شیڈول میچ بھی متاثر ہو سکتا ہے اور ایسا ہونے کی صورت میں میچ کھیلے بغیر ہی فائنل میں پہنچنے والی دوسری ٹیم کا فیصلہ کرنا پڑے گا۔ 
پی ایس ایل کے پلے آف مرحلے میں فائنل میچ کے علاوہ کوئی بھی متبادل دن نہیں رکھا گیا اور اگر آج کا میچ بارش کے باعث متاثر ہوا تو پھر گروپ سٹیج میں بہتر پوزیشن حاصل کرنے والی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی، یعنی اگر آج بارش کی وجہ سے میچ نہ ہوا تو لاہور قلندرز کی ٹیم فائنل میں پہنچ جائے گی جو گروپ سٹیج میں دوسرے نمبر پر رہی تھی۔ 

تبصرے بند ہیں.