تحریک عدم اعتماد ،سراج الحق نے آصف زرداری کے سامنے اپنے تحفظات پیش کردئیے

9

لاہور:آصف علی زرداری کی جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق سے لاہور میں اہم ملاقات ہوئی جس میں تحریک عدم اعتماد کے سلسلے میں سرا ج الحق کو اعتماد میں لیا گیا ۔

 

آصف علی زرداری جو اس وقت لاہور مشن پر موجود ہیں ،پاکستان پیپلزپارٹی حکومت کیخلاف اپوزیشن اتحاد کو یکجا کرنے میں مصروف ہے ،اسی سلسلے میں آصف زرداری جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق سے ملاقات کرنے منصورہ پہنچے ۔

 

آصف علی زرداری کا کہنا تھا ملک اس وقت جس بحران سے گزر رہا ہے اس میں سب کو مل کر کردار ادا کرنا چاہیے ،انہوں نے کہا تحریک عدم اعتماد شوق سے نہیں لا رہے ،حکومت کی پالیسیاں ملک کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہیں۔

 

رہنما جماعت اسلامی سراج الحق نے انتخابی نظام پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات شفاف ہونے چاہیں ،ایسے انتخابات جس پر کوئی انگلی نہ اُٹھائے ،انہوں نے کہا اوورسیز پاکستانی ووٹ کیسے کاسٹ کرینگے ،اس کا طریقہ کار کیا ہوگا ،سراج الحق نے ووٹنگ مشین پر بھی تحفظات کا اظہار کیا ۔

تبصرے بند ہیں.