لاہور: اداکار شفاعت علی اور اداکارہ شازیہ ناز اتوار کو بنے جی سرکار کے مہمان اور پروگرام کے میزبان نعمان اعجاز کے سوالوں کے دلچسپ جواب دیئے۔
پروگرام میں بات کرتے ہوئے شفاعت علی کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیریل میں رائٹر کا اہم کردار ہوتا ہے لیکن یہاں اس پر کم توجہ دی جاتی ہے۔ میمکری کرنا کوئی کام نہیں بس ایک آواز کا جادو ہے جو چل جاتا ہے جبکہ 2013 میں والد کے ساتھ ایک انجینئرنگ کمپنی شروع کی تھی جو شاید تبدیلی کی وجہ سے ختم ہو گئی اس کے بعد میڈیا پر فوکس کرنا شروع کر دیا۔ فلم کے لیے 56 دن میں 10 کلو تک وزن کم کرنا پڑا جو ایک مشکل کام تھا اور ایک شخص ہمایوں سعید بھی ہے جو انٹرنیشنل لیول پر پاکستان کا نام روشن کرنے جا رہے ہیں اس کامیابی کے پیچھے ایک طویل سفر ہے۔
اداکارہ شازیہ ناز کا کہنا تھا 2013 میں کام شروع کیا لیکن کورونا کی وجہ سے تھوڑی بریک لی امید ہے اب انڈسٹری میں مزید پروجیکٹس کرنے کا موقع ملے گا۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ پنجابی زبان پر عبور تو نہیں لیکن اسکرپٹ کے مطابق ڈائیلاگ پر کام کرنا پڑتا ہے جبکہ ستم یہ ہے کہ یہاں پر جونیئرز کو پوچھنے پر بھی نہیں بتایا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر کا آغاز بطور ماڈل ہوا پھر ایک سٹ کام پر کام کرنے کا موقع ملا جو اداکاری میں آنے کہ وجہ بنا۔ میں نے زیادہ تر کام ہم نیوز کے ساتھ کیا اور ان کا سسٹم کافی سلجھا ہوا ہے۔
سوشل میڈیا کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ اس میں رہنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ لوگوں کو اگنور کیجیے اور اپنی زندگی کو انجوائے کریں کیونکہ لوگوں کے پاس ذہنی طور پر فرصت تو بہت ہے لیکن اس کا استعمال اچھی جگہ نہیں کرتے۔
تبصرے بند ہیں.