پشاور: پاکستان تحریک انصاف نے کے پی میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا۔
پی ٹی آئی نے خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے امیدواروں کا اعلان کر دیا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کر دی گئی۔
فہرست کے مطابق 64 تحصیلوں میں سے 54 کے لیے امیدوار فائنل کر لیے گئے ہیں جبکہ 10 تحصیلوں کے امیدواروں کے نام جلد فائنل کیے جائیں گے۔
ایبٹ آباد سے 3، بٹگرام سے 2 امیدوار منتخب کیے گئے، اپر اور لوئر چترال سے 2 ،2 امیدوار منتخب ہوئے جبکہ کوہستان سے مکمل 6 امیدواروں کا انتخاب کیا گیا، مالاکنڈ سے 3 اور مانسہرہ سے 5 امیدوار منتخب کیے گئے۔
شمالی اور جنوبی وزیرستان سے 3،3 امیدوار حصہ لیں گے، اورکزئی سے 2 اور تور غر سے 3 امیدواروں کو منتخب کیا گیا، سوات سے 7 امیدوار حکومتی جماعت کے ٹکٹ سے مقابلہ کریں گے، جب کہ شانگلہ سے 5 امیدوار منتخب کیے گئے۔
تبصرے بند ہیں.