کراچی کنگز کو فتح کے لیے 167 رنز کا ہدف 

4

 

لاہور: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کے انتہائی اہم میچ میں کراچی کنگز کو فتح کے لیے 167 رنز کا ہدف دے دیا ہے۔

 

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں کوئٹہ کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں کوئٹہ کی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز بنائے۔

 

کوئٹہ کی طرف سے جیسن رائے نے 82، جیمز ونس نے 29 اور افتخار احمد نے 21 رنز کی اننگز کھیلی ۔ عماد وسیم ، میر حمزہ، عثمان شنواری اور لیوس گریگری نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

تبصرے بند ہیں.