برسبین: آسٹریلوی کرکٹر گلین میکسویل شادی کی وجہ سے دورہ پاکستان میں شریک نہیں ہوپائیں گے۔
کین رچرڈسن کو آئی پی ایل فرنچائز مالکان کے سامنے اپنی ساکھ کی فکر لاحق ہو گئی جبکہ وہ اور ایڈم زمپا گزشتہ برس آئی پی ایل کو جلدی چھوڑ کر چلے گئے تھے جب کہ گلین میکسویل کی شادی مارچ کے اواخر میں شیڈول ہے،وہ اسی وجہ سے میلبورن میں مقیم ہیں۔
گلین میکسویل نے دورہ پاکستان سے باہر ہونے سے متعلق کہا کہ ابتدائی طور پر جب میں نے بورڈ سے شادی کی تاریخ سے متعلق تبادلہ خیال کیا تو اس وقت 2 ہفتے کا وقفہ تھا لہذا میں اس وقت بہت خوش تھا کیونکہ میں کوئی بھی سیریز کھونا نہیں چاہتا تھا لیکن جب گزشتہ برس کے وسط میں دوبارہ سی اے کے ساتھ کنٹریکٹ میٹنگ میں گیا تو ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے سیریز آن ہے اور میں نے اچھی طرح سے سوچا جبکہ ظاہر ہے ہماری آخری بات چیت کے بعد شیڈول بدل گیا تھا۔
تبصرے بند ہیں.