اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، گزشتہ روز مہلک وبا نے مزید 41 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں اب تک عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 772ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 55 ہزار 304کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 3ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 83 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 عشاریہ 79 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Statistics 13 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 55,304
Positive Cases: 3206
Positivity %: 5.79%
Deaths :41
Patients on Critical Care: 1623— NCOC (@OfficialNcoc) February 13, 2022
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار623مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.