لاہور: موبائل شاپ پر ڈکیتی کی واردات، ملزم تاحال گرفتار نہ ہو سکے

88

 

لاہور : صوبائی دارالخلافہ میں پولیس جرائم پیشہ افراد کو قابو کرنے میں ناکام ہو گئی، چار مسلح ڈاکو موبائل شاپ سے لاکھوں روپے کے فون اور نقدی لے اڑے۔

 

تفصیلات کے مطابق تھانہ داتا دربار کی حدود میں امیر روڈ بلال گنج پر واقع موبائل شاپ پر ڈکیتی کی  واردات میں چار مسلح ڈاکو موبائل شاپ سے لاکھوں روپے کے موبائل فون اور پچیس ہزار روپے کی نقدی لے اڑے۔

نیو نیوز نے واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کر لی جس میں ڈاکوؤں کو  اسلحہ کے زور پر واردات  کرتے دیکھا جا سکتاہے۔

 

پولیس نے مقدمہ درج کرلیا  تاہم تاحال کسی بھی ملزم کو گرفتار  نہیں  کیا جا سکا۔

تبصرے بند ہیں.