اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس سے ہونیوالی اموات میں ایک بار پھر اضافہ ہونے لگا، گزشتہ روز مہلک وبا نے مزید 44 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ملک میں اب تک عالمی وبا سے ہونیوالی اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار 731ہوگئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی ) کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 56 ہزار 260کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں 3ہزارسے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 14 لاکھ 80 ہزارسے تجاوز کر چکی ہے۔ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 عشاریہ 36 فیصد ریکارڈ کی گئی۔
Statistics 12 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 56,260
Positive Cases: 3019
Positivity %: 5.36%
Deaths :44
Patients on Critical Care: 1640— NCOC (@OfficialNcoc) February 12, 2022
این سی او سی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کے شکار ایک ہزار640مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو اس وقت آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.