لاہور: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاک بھارت میچ کے تمام ٹکٹس چند گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔
پاکستان اور بھارت کرکٹ کے میدان میں آمنے سامنے آنے کو تیار ہیں تو دوسری جانب شائقین نے بھی پوزیشن سنبھال لی ہے۔ شائقین کرکٹ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 میں پاکستان اور بھارت کا میچ دیکھنے کے لیے بے تاب ہیں۔
آسٹریلیا میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2022 کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہو چکی ہے۔ پاکستان اور بھارت کے ہائی وولٹیج میچ کے ٹکٹس چند ہی گھنٹوں میں فروخت ہو گئے۔
فینز نے پاک بھارت میچ کے ٹکٹس کے لیے ایڈوانس بکنگ کرا رکھی تھی۔ میگا ایونٹ کے اب تک 2 لاکھ سے زائد ٹکٹس ایڈوانس بکنگ پر فروخت ہو چکے ہیں۔
خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کا میچ 23 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے 3 بجے دوپہر میں دکھایا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.