پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے، شاہد خاقان عباسی

41

حیدر آباد: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کے 22 ارکان قومی اسمبلی کو جانتے ہیں جو حکومت کے ساتھ نہیں چلنا چاہتے۔

 

میڈيا سے گفتگو میں شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ ملک کی معیشت تباہ ہوچکی ہے،ملک زوال کا شکار ہے، پاکستان کے مسائل کا حل پارلیمانی جمہوری نظام میں ہے جبکہ ہمارے دور میں 2 سال بعد سی پیک کے معاہدے ہوئے اور اب ساڑھے 3 سال میں کوئی منصوبہ نہ مکمل ہوا نہ شروع ہو سکا۔

 

 شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ  جتنی رقم ن لیگ دور میں سندھ کو ملی، نہ پہلے کبھی ملی اور نہ اب ملی ہے، کراچی کا گرین لائن منصوبہ تین سال پہلے مکمل ہوچکا تھا، صرف بسیں آنے میں ساڑھے تین سال لگ گئے۔ جب ہمارے نظام میں غیر آئینی مداخلت ختم ہوگی، حکومت کی بیساکھیاں ہٹیں گی تو چوبیس گھنٹے میں عدم اعتماد ہو جائے گا۔

تبصرے بند ہیں.