ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ، بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے دی

58

کنگز ٹاؤن:بنگلہ دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے دی۔آئی سی سی ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ 2024ء کے میچ میں بنگلا دیش نے نیپال کو 21 رنز سے شکست دے دی ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے زیر اہتمام امریکا اور ویسٹ انڈیز کی میزبانی میں ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 37 ویں میچ میں نیپال نے ٹاس جیت کر بنگلا دیش کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی، دونوں ٹیمیں کنگز ٹاؤن کے ارونز ویلز کرکٹ سٹیڈیم میں مقدمقابل ہیں۔

نیپال کی دعوت پر بنگال ٹائیگرز نے بیٹنگ کا مایوس کن آغاز کیا، پہلی ہی بال پر اوپنر تنزید حسن کیچ دے بیٹھے، اس کے بعد آنے والے کپتان نجم الحسن شانتو 7 رنز کے مجموعی سکور پر کلین بولڈ ہو گئے، شکیب الحسن 17 رنز بنا کر نمایاں رہے۔محمود اللہ ریاض، رشد حسین 13، 13، جاکر علی، تسکین احمد 12، 12، تنظیم حسن ثاقب اور مستفیض الرحیم 3، 3 رنز بنا پویلین لوٹ گئے، یوں بنگلا دیشی ٹیم 106 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی، نیپال کی جانب سے سونپل کامی، دپندرا سنگھ ایری، روہت پاؤڈل اور سندیپ لامی چھانے نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

نیپال کی طر ف سے بیٹنگ کرتے ہوئے  کوشل بھرتل نے  چار،  آصف شیخ نے  17، انیل شاہ نے  صفر  ، روہت  پودل نے  ایک  ، سندیپ جوڑا نے   ایک، کوشل مالا نے 27، دیپیندرا سنگھ آئر نے 25، گلشن جھا نے صفر ، سومپل کامی نے صفر، ابھی نیش بھوہارا نے  صفر سکور بنایا۔
بنگلہ دیش کی طرف سے بائولنگ کرتے ہوئے  تنزیم حسن شکیب نے  چار،  تسکین احمدنے ایک ، مستفیض الرحمان نے  تین، شکیب الحسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔

تبصرے بند ہیں.