پی ایس ایل سیون میں کراچی کنگز کو مسلسل پانچویں شکست کا سامنا 

10

کراچی :پی ایس ایل سیون کراچی کنگز کیلئے ایک ڈرائونا خواب ثابت ہونے لگا ،اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 42 رنز سے شکست دیدی ،پی ایس ایل کے سیزن 7 میں کراچی کنگز کو پانچویں شکست کا سامنا کرنا پڑا ۔

نیشنل اسٹیڈیم میں ایچ بی ایل پی ایس ایل کا چودہواں میچ کا ٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں رہا، جس پر کپتان شاداب خان نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا،اسلام آباد یونائیٹڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے  مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کے عماد وسیم، عثمان شنواری، محمد نبی اور عمید آصف نے ایک، ایک وکٹ اپنے نام کی جبکہ کرس جورڈن نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

178 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز  نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے، محمد نبی47 رنز بناکر نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ  کے اوپنرز نے اننگ کا شاندار آغاز کیا،پال اسٹرلنگ نے 30 گیندوں پر 39رنز  کی اننگز کھیلی،شاداب خان نے شاندار فارم برقرار رکھتے ہوئے 19 گیندوں پر 34رنز اسکور کیے ۔

کراچی کی طرف سے ایک دفعہ پھر بیٹنگ لائن لر کھڑا گئی ،کراچی کے جارح مزاج بیٹر شرجیل خان 6 رنز بناکر رن آؤٹ ہوگئے ،کپتان بابر اعظم بھی بڑا اسکور کرنے میں ناکام رہے اور 8 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔

کراچی کنگز کی ایونٹ میں یہ مسلسل پانچویں ناکامی ہے،پی ایس ایل 7 کا فائنل 27 فروری کو کھیلا جائے گا،ایونٹ میں ملتان سلطانز اپنے اعزاز کا دفاع کر رہی ہے۔

تبصرے بند ہیں.