مسائل حل نہیں ہورہے لہٰذا ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں: شیخ رشید

43

اسلام آباد:سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہےکہ مسائل حل نہیں ہورہے لہٰذا ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشیدنے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ  مسائل حل نہیں ہورہے لہٰذا ادارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

شیخ رشید نے مزیدکہاکہ   کھربوں کے ٹیکس لگا دیےگئے،لوگ بجلی کے بل اور اسکولوں کی فیس نہیں دے سکتے، 24 کروڑ عوام کو بجلی کی تار پر لٹکا دیا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  30 اگست تک سیاست سے دور ہوں، میرے سیاسی تجزیے کے مطابق ان کو چاپلوسی کرنے والا وزیراعظم چاہیے، مذاکرات کا وقت چلا گیا ہے، مسائل حل نہیں ہورہے، ا دارے تمام لوگوں کو ایک جگہ بٹھائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہباز شریف نے صنعت کاروں کو سہولت دی، 25 ارب سعودی عرب سے آرہے ہیں، چین نے مجھے کہا کہ سب خلاص۔انہوں نے کہا کہ تمہاری وجہ سے ملک کھڈے میں چلا گیا ہے، ملک عوام سے ہوتا ہے کسی ایک سے نہیں، نواز شریف کے پلے نہیں دھیلہ کردی میلہ میلہ۔

تبصرے بند ہیں.