کرم میں بارودی مواد کا دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی

51

کرم:کرم میں بارودی مواد کا دھماکہ، 2 افراد جاں بحق، 5 زخمی ہوگئے۔خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے سینٹرل کرم میں سڑک کنارے بارودی مواد کا دھماکہ ہوا ہے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے جبکہ دھماکے سے ایک کار تباہ ہو گئی۔پولیس ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ذ رائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے 5 میں سے 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔

تبصرے بند ہیں.