بیجنگ : چین کے دارالحکومت بیجنگ میں وزیرِ اعظم عمران خان نے آج صبح چینی صدر شی جن پنگ سے اہم ملاقات کی جس کے بعد وزیر اعظم وطن واپسی کیلئے روانہ ہو گئے۔
وزیرِ اعظم عمران خان چینی صدر سے ہونیوالی اہم ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور عالمی صورتِ حال پر گفتگو ہوئی۔ملاقات کے بعد وزیر اعظم اپنا چار روزہ سرکاری دورہ مکمل کر کےوطن واپسی کیلئے ایئر پورٹ پہنچ گئے۔
Prime Minister @ImranKhanPTI along with the other foreign dignitaries at the banquet hosted by President Xi Jinping at the Great Hall of People on 5th February 2022.#PMIKinChina pic.twitter.com/sP6NDP88k2
— PTI (@PTIofficial) February 5, 2022
خیال رہے کہ وزیرِ اعظم عمران خان گزشتہ روز چین کے صدر شی جن پنگ کے ظہرانے میں بھی شریک ہوئے ، جہاں چینی ہم منصب لی کیچانگ سمیت قطری امیر، مصری صدر سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں۔
وزیراعظم ہاؤس کی طرف سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے چینی وزیراعظم لی کو سی پیک اور خصوصی ٹیکنالوجی زونز میں چینی سرمایہ کاری کو بڑھانے کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ وزیراعظم نے پاکستان میں چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کی حفاظت کے لیے حکومت کے اقدامات سے آگاہ کیا۔
وزیر اعظم نے مقبوضہ کشمیر کی سنگین صورتحال، کشمیری عوام کی تکالیف کو کم کرنے کے لیے عالمی برادری کی طرف سے فوری اقدام کی اہمیت کو اجاگر کیا، وزیراعظم نے افغانستان میں امن، استحکام اور ترقی کے مشترکہ مقاصد کے لیے پاکستان اور چین کے ساتھ مل کر کام کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
اعلامیہ کے مطابق دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ اقتصادی روابط کو مزید گہرا کرنے پر مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا، کثیر جہتی تزویراتی تعاون پر مبنی تعلقات کو مزید آگے بڑھانے اور نئے دور میں مشترکہ مستقبل کی پاک چین کمیونٹی کی تعمیر کے عزم کا اعادہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے چائنہ انرجی اینڈ انجینئرنگ کارپوریشن اور پاور چائنا کے چیئرمینز سے آن لائن ملاقات کی۔ آن لائن ملاقاتوں میں پاکستان کے توانائی کےشعبے کی بہتری اورسرمایہ کاری سے متعلق گفتگو ہوئی۔
فواد چودھری کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات کی۔
اب سےکچھ دیر قبل وزیر اعظم عمران خان کی چین کے وزیر اعظم لی سے ملاقات ختم ہوئ جس کے بعد ازبکستان کے صدر شووکت سے ملاقات ہوئ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے،چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 5, 2022
فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دونوں ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان گفتگو کے اہم موضوعات رہے، چین پاکستان کی سیاسی، اقتصادی اور سٹریٹجک پارٹنر کی حیثیت سے ہمیشہ اہم کردار ادا کرتا رہا ہے۔
Prime Minister Imran Khan met with President of Uzbekistan, Shavkat Mirziyoyev on the sidelines of Winter Olympics Opening Ceremony in Beijing, today.
Both the leaders exchanged views in detail on the entire gamut of bilateral relations.#PMIKinChina pic.twitter.com/gwkCBoE7yF— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) February 5, 2022
وزیراعظم عمران خان کی بیجنگ میں ازبک صدر سے ملاقات سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ہوئی، دونوں رہنماؤں کا دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان شراکت داری کے فروغ کےعزم کا اعادہ کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے تجارتی اور اقتصادی تعاون کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا، دو طرفہ ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ کو فعال کرنے اور ترجیحی تجارتی معاہدے پر بھی گفتگو کی۔
وزیراعظم نے ریلوے منصوبے کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا جبکہ عمران خان نے سیاحت کے فروغ کے لیےبراہ راست پروازیں دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا۔
دونوں رہنماؤں نے تعلیم اور ثقافت میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں علاقائی امن و استحکام پر بھی غور کیا گیا، دونوں رہنماوں کاعالمی برادری سے افغانستان کی اقتصادی امداد جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیا اور وزیراعظم نے ازبک صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔
دوسری جانب دورے کے حوالے سے وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا تھاکہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ چین انتہائی کامیاب جا رہاہے، چین کے صدر سے معاشی، تجارتی تعاون پر بات ہوگی۔
تبصرے بند ہیں.