اسلام آباد: پاکستان میں کورونا کی پانچویں لہر سے اموات کا سلسلہ جاری، گزشتہ روز مزید 30 مریض انتقال کر گئے.
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر ( این سی او سی) کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس نے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک میں مزید 30 افراد کی جان لے لی جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 29 ہزار478ہو گئی۔https://twitter.com/OfficialNcoc/status/1490130257764093955?s=20&t=ayISQqWlO6KhuT3qW9ne0g
جبکہ ملک بھرمیں56 ہزار51کورونا ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 4ہزار874 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی،کورونا کے مثبت کیسز کی شرح8.69فیصد رہی۔این سی او سی کی جانب سے جاری اعداد و شمار کےمطابق کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 14 لاکھ59ہزار974 ہو گئی۔
کورونا سے متاثر ہ ایک ہزار681مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جو کہ آئی سی یو میں زیر علاج ہیں۔
تبصرے بند ہیں.