لاہور: صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں شدید دھند کے باعث موٹر ویز کو مختلف مقامات سے بند کر دیا گیا جبکہ فضائی آپریشن اور ریلوے کا نظام بھی شدید متاثر ہے۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے ایم 11لاہورسےسیالکوٹ شدیددھند کےباعث بند کر دی گئی، موٹروے ایم 2 ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن اورموٹروے ایم تھری لاہور سے درکھانہ تک بندکردی گئی۔
ترجمان موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو غیرضروری سفرسےگریز کی ہدایت کردی ۔
دوسری جانب شدید دھندکےباعث لاہورایئرپورٹ پرپروازوں کا شیڈول بھی متاثر ہے, کراچی سے لاہور آنیوالی دو پروازیں شدید دھند کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کر سکیں جس کے بعد دونوں کو واپس کراچی روانہ کرنا پڑا، یو اے ای سے لاہور آنیوالی 3 فلائٹس کو بھی وفاقی دارالحکومت کے ہوائی اڈے پر اتارا گیا۔
پنجاب کی طرف آنے والی ٹرینیں بھی دھند کے باعث تاخیر کا شکار ہیں۔ریلوے انتظامیہ کی جانب سے پریشانی سے بچنے کیلئے مسافروں کو اسٹیشن کا رخ کرنے سے پہلے ہیلپ لائن سے معلومات لینے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تبصرے بند ہیں.