برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 92 سال کی عمر میں دنیا سے رخصت

124

 

ممبئی: طویل عرصے تک بھارت کی فلم انڈسٹری پر راج  کرنے والی سریلی آواز بالآخر خاموش ہوگئی، برصغیر کی لیجنڈ گلوکارہ لتا منگیشکر 92 برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

 

بھارتی میڈیاہندوستان ٹائمز  کے مطابق کورونا کی وجہ سے گزشتہ ماہ سے  ممبئی کے بریچ کینڈ ہسپتال میں زیر علاج  لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئیں ہیں۔انہیں گزشتہ روز حالت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منقتل کیا گیا تھا۔

 

خیال رہے کہ گزشتہ روز بلبل ہند کے ڈاکٹروں نے گلوکار ہ لتا منگیشکر کی طبیعت ایک بار پھر بگڑنے کی اطلاع دی تھی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ صحت یاب نہ سکیں۔

 

واضح رہے گلوکارہ کو کورونا کی وجہ سے ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا ان کا کورونا تو ٹھیک ہوگیا تھا تاہم بعد میں انہیں نمونیا ہوگیا جس کی وجہ سے وہ ہسپتال میں ہی زیر علاج رہیں گزشتہ رات لتا منگیشکر کی طبیعت مزید خراب ہوئی تو انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا مگر وہ صحت یاب نہ ہو سکیں اور دنیا سے رخصت ہو گئیں۔

 

بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر1929 میں پیدا ہوئیں اور1943 میں محض 13 سال کی عمر میں اپنا پہلا گانا ریکارڈ کروا کے  اپنے کرئیر کا آغاز کیا، لتاجی نے مختلف زبانوں میں 25 ہزار سے زائد گانے گانوں میں اپنی آواز کے سر بکھیر کر گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا  نام درج کروایا۔

تبصرے بند ہیں.