لاہور: پاکستان میں ہونے والی شادیاں مہنگے کپڑوں، زیورات اور روایتی کھانوں اور دیگر روایات سے بھر پور ہوتی ہیں، یعنی پاکستانی شادیوں میں بہت کچھ دیکھنے کو ملتا ہے ۔ شادیوں کے ہر سیزن میں نئی رسمیں اور روایات بھی سامنے آتی ہیں تاہم اب گزشتہ کچھ عرصے سے دولہا دلہن کی انٹری پر بھی خاص توجہ دی جاتی ہے اور نت نئے انداز اپنائے جاتے ہیں۔
حال ہی میں شادی کی ایک تقریب کے دوران ایسی ہی منفرد انٹری کا انٹرنیٹ پر خوب چرچا ہوا جس میں دولہے نے انٹری کیلئے اونٹ کا انتخاب کیا۔ تاہم شیخ عبداللہ نامی وائرل ہونے والے دولہے کو ایسی انٹری کا خیال کیسے آیا؟ نیو نیوز کیساتھ دلچسپ انٹرویو میں سب بتا دیا۔
اونٹ پر بارات لانے والا سوشل میڈیا پر وائرل — یہ خیال انہیں کیسے آیا؟ pic.twitter.com/HBwdoaZ27k
— Neo News Urdu (@NeoNewsUR) February 4, 2022
واضح رہے کہ شادی میں اونٹ پر انٹری دینا ایک الگ انداز ضرور تھا تاہم یہ بات قابل ذکر ہے کہ داخلی راستہ بالکل اونٹ کے سائز کے مطابق نہیں بنایا گیا تھا جس سے صورتحال کچھ لمحے کیلئے عجیب و غریب محسوس ہوئی۔
View this post on Instagram
تبصرے بند ہیں.