فیصل آباد:نوشکی میں دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے ہوئے شہادت پانے والے کیپٹن ڈاکٹر بلال کی فوجی اعزاز کے ساتھ تدفین کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق شہید کی نماز جنازہ میں پاک فوج کے اعلی افسران ،کمشنر زاہد حسین، سی پی او غلام مبشر میکن، ایس ایس پی آپریشن ، اسسٹنٹ کمشنر سٹی صاحبزادہ محمد یوسف،سیاسی و سماجی شخصیات سمیت شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی،شہید کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا ۔
پاک فوج کے چاکوچوبند دستے نے سلامی پیش کی،قبر پر پھولوں کے دستے چڑھائے، جبکہ شہریوں کی جانب سے شہید کے جنازے کے راستوں میں پھول نچھاور کئے گئے اور پاک فوج زندہ باد اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔
شہید کے والد کا کہنا تھا کہ کیپٹن ڈاکٹر بلال کی شادی ابھی نہیں ہوئی تھی میرے بیٹے نے جوانی میں ہی ملک کی خاطر جان قربان کی ہے صدمہ تو بہت ہے مگر اس بات پر فخر بھی ہے کہ ملک کی خاطر اپنی جان قربان کی ہے۔
تبصرے بند ہیں.