کہا تھا فنانس بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گا: شیخ رشید

22

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کرنے والوں کو بندے بھی لانا ہوتے ہیں ۔ کہا تھا فنانس بل سینیٹ اور قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گا ، اب پتا چل گیا کہ سینیٹ سے بل کیسے منظور ہوتا ہے ۔

 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے کہا تھا 3 ماہ اہم ہیں جن میں سے ایک ماہ گرز گیا ۔ وزیر اعظم 3 فروری کو چین کے دورے پر جارہے ہیں ، دورہ چین سے مستقبل کے معاملات پر پیش رفت ہو گی ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کے پاس شوق سے نہیں ، مجبوری میں جاتے ہیں ، 23 بار پہلے بھی آئی ایم ایف کے پاس گئے ۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ چین کو پاکستان کے آئی ایم ایف جانے پر کوئی اعتراض نہیں ۔

 

 

وفاقی وزیر نے کہا کہ دھرنے اور لانگ مارچ سے کچھ فائدہ نہیں ہوگا ۔ فضل الرحمان کو مارچ کا سب سے زیادہ شوق ہے ۔ بلاول بھٹو 27 فروری کو آئیں ، باقی بھی 23 مارچ کو آئیں ۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کہتے ہیں جب وہ آئیں گے تو مطلع ابر آولو ہو گا ۔ بلاول بھٹو آجائیں مطلع صاف ہو گا ۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ کابینہ میں عمران خان نے صدارتی نظام اور ایمرجنسی پر کوئی بات نہیں کی ۔ پی ٹی آئی بلدیاتی انتخابات میں بھر پور حصہ لے گی اور بلدیاتی انتخابات میں بھر پور کردار اداکرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ نالہ لئی منصوبے کا جلد وزیراعظم افتتاح کریں گے ۔ 2 مہینے بعد پریس کانفرنسز نالہ لئی پر ہوں گی ۔

 

 

تبصرے بند ہیں.