دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے: فیصل واوڈا

130

اسلام آباد :سابق وفاقی وزیر اور سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ  دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کے دوران سینیٹر فیصل واوڈا نے   کہاکہ  دو دن کی ہلچل کے باوجود آئینی ترمیم نہ ہو نا حکومت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔سینیٹر فیصل واڈا نے حکومت کو نااہل اور نکما قرار دے دیا۔

آئینی ترمیم میں ناکامی کے حوالے سے سوال کا جواب دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نااہل اور نکموں سے یہی امید کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیاست کے چمپیئن آج کل سامنے آ رہے ہیں، آپ پوچھ لیں کہ انہوں نے کیا کیا ہے؟۔

تبصرے بند ہیں.