کراچی : امریکا میں مقیم پاکستان کی معروف ادکارہ ریما خان نے کہا ہے کہ 90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیویوں سے ڈرتے ہیں۔
نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ریما خان نے کہا کہ امریکا میں رہتی ہوں 3 دن پہلے پاکستان آئی ہوں۔ بہت خوش ہوں پاکستان میں کرکٹ واپس آئی ہے۔
اپنی پسندیدہ ٹیم کے بارے میں ریما خان نے کہا کہ اس ٹیم کے ساتھ ہوں جو اچھا کھیل پیش کرے۔ایک سوال کے جواب میں ریما کا کہنا تھا کہ 90 فیصد پاکستانی مرد اپنی بیوی سے ڈرتے ہیں۔
ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ان کا کہنا تھا کہ 70 فیصد لوگوں کو لگتا ہوگا اداکار ایک دوسرے سے جلتے ہیں۔
اپنی ساتھی اداکاروں کے بارے میں بات کرتے ہوئے ریما خان کا کہنا تھا کہ ان کی اداکارہ میرا اور جویریہ سے بات ہی نہیں ہوئی۔
تبصرے بند ہیں.