بیجنگ : ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے سیمی فائنل میں چین نے پاکستان کو 0-2 شکست دے دی۔
میزبان ٹیم نے پاکستان کو پینلٹی شوٹ آؤٹ پر شکست دی۔
واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ میں اس سے قبل چین کو پانچ ایک سے شکست دے چکا ہے۔ اب تک ایونٹ میں قومی ٹیم دو میچ جیتی ہے جبکہ دو میچ ڈرا ہوئے اور ایک میچ میں پاکستان کو شکست ہوئی۔
قومی ٹیم نے جاپان اور چین کو ایونٹ میں شکست دی تھی جبکہ کوریا اور ملائیشیا کے خلاف میچ برابر ہوا تھا ۔گرین شرٹس کو روائتی حریف بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل مقابلہ 17 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.