اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کا کیس مقرر کردیا۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا تھا کہ پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 18 ستمبر کو ہو گی۔ اس حوالے سے پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر اور رؤف حسن کو نوٹس جاری کردیے گئے۔
واضح رہے کہ دو روز قبل سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کی جانب سے مخصوص نشستوں کی وضاحت کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ذرائع نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا چیئرمین تسلیم کرنے کی تردید کی تھی۔
تبصرے بند ہیں.