معروف امریکی گلوکار پر ریپ کا الزام، متاثرہ خاتون عدالت پہنچ گئی

94

 

لاس اینجلس: معروف امریکی گلوکار کرس براؤن پر  ایک ماڈل  اور کریوگرافر خاتون نے نشہ آور چیز پلا کر ریپ کا الزام عائد کر دیا، مبینہ ریپ کا شکار خاتون نے گلوکار کیخلاف مقدمہ درج کرواتے ہوئے 20 ملین ڈالر ہرجانے کا بھی مطالبہ کر دیا۔

 

تفصیلات کے مطابق امریکی گلوکار کرس براؤن کے ہاتھوں مبینہ ریپ کا نشانہ بننے والی خاتون نے دعویٰ کیا ہے کہ اسے نشہ آور چیز پلائی گئی اور عصمت دری کی گئی۔

گلوکار کیخلاف مقدمہ کی درخواست میں خاتون نے مؤقف اپنایا ہے کہ  کرس براؤن نے 30 دسمبر 2020 کو میامی میں ایک جگہ مدعو کیا جہاں مشروب دیا گیا جس میں نشہ آور چیز کی ملاوٹ تھی جس کے بعد ایک کمرے میں لے جا کر شدید مزاحمت کے باوجود  ریپ کا نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب معروف امریکی گلوکار نے اپنے اوپر لگنے والے الزام پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ "جب بھی کوئی نیا میوزک یا پروجیکٹ ریلیز کرتا ہوں تو ایسے عناصر کے ذریعے نقصان پہنچانے کی کوشش کی جاتی ہے۔”

 

قبل ازیں معروف امریکی گلوکار کرس براؤن پر  پیرس کے ایک لگژری ہوٹل میں بھی  ایک خاتون کی عصمت دری کا الزام تھا۔جس کی امریکی گلوکار کی جانب سے تردید کی گئی تھی۔

 

خیال رہے کہ 2009 میں بھی کرس براؤن پر ساتھی گلوکارہ ریحانہ پر تشدد کا الزام لگا تھا جس کے باعث گلوکارہ کو  گریمی ایوارڈز سے محروم ہونا پڑا ۔

 

تبصرے بند ہیں.