حکومت نے نوجوانوں کو ملازمتوں پر مزید 2 سال عمر کی رعایت دیدی

61

لاہور: پنجاب حکومت نے نوجوانوں کو بڑا ریلیف فراہم کر دیا ہے اور سرکاری ملازمتوں پر مزید 2 سال عمر کی رعایت دیدی جس کے بعد 7 سال تک زائد العمر نوجوانوں کو ملازمتوں میں آسانی ہو گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے ملازمتوں پر 2 سال عمر کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے اور اس سے قبل دی گئی 5 سال کی رعایت اس کے علاوہ ہے جبکہ نوٹیفکیشن کے مطابق 2 سال کی عمر کی رعایت تمام ملازمتوں کیلئے شمار ہو گی۔ 
محکمہ ریگولیشن نے عمرکی رعایت کانوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق نوجوانوں کو مزید 2 سال عمر کی رعایت ملنے کے بعد اب 7 سال تک زائدالعمر نوجوانوں کو ملازمتوں میں آسانی ہو گی۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے کی عمر میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی اور ملازمتوں کیلئے بھرتی امیدواروں کو عمر میں 2سال کی رعایت ملے گی۔ 
واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایم ایس افسران کا امتحان دینے والوں کی عمر میں ایک سال کی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ امتحان دینے والوں کی عمر 2021 سے دیکھی جائے گی جبکہ زائد العمر امیدوار اگلے سال امتحان دے سکیں گے۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ حال ہی میں خیبر پختونخوا میں پبلک سروس کمیشن میں زائد العمر شہریوں کو2 سال کی رعایت دینے سے متعلق قرار داد منظور کی گئی ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.