جن شہریوں کو آخری ویکسین لگے 6 ماہ ہوچکے ہوں وہ بوسٹر ڈوز لازمی لیں، اسدعمر

15

اسلام آباد:وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمرنے کہا کہ کوویڈ ویکسین کے بوسٹرڈوز سے کافی حد تک تحفظ فراہم ہورہاہے اسلئے جن شہریوں کو آخری ویکسین لگے 6 ماہ ہوچکے ہوں وہ بوسٹر ڈوز لازمی لیں۔

ہفتہ کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہاہے کہ کوویڈ سے امریکا میں روزانہ 2 ہزار افراد مررہے ہیں، اسلئے جولوگ سمجھتے ہیں کہ اومیکرون معمولی ہے وہ درست نہیں اومیکرون سے موت واقع ہوسکتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ تازہ ترین تحقیق سے ظاہرہواہے کہ بوسٹرڈوز سے کافی حد تک تحفظ فراہم ہورہاہے اسلئے جن شہریوں کو آخری ویکسین لگے 6 ماہ ہوچکے ہوں وہ بوسٹر ڈوز لازمی لیں۔

تبصرے بند ہیں.