لاہور(ارسلان جٹ)چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر نے پی ایس ایل سیز ن 7 کے حوالے سے کہنا ہے کویڈ زیادہ پھیلا تو ٹورنامنٹ کو سات روز روک کر دوبارہ شروع کریں گے،پی سی بی نے کوویڈ سے نمٹنے کیلئے ہر ممکن تیار ی کر رکھی ہے ۔
پی سی بی کے سی او او سلمان نصیر کا کہنا تھا کویڈ کا مسئلہ دنیا بھر میں سر اٹھا رہا ہے ہمیں اب اسی کے ساتھ جینا ہے،پی سی بی پی ایس ایل کے لیئے جتنی تیاریاں کر سکتی تھی کر رہی ہے،کرکٹ پلیئرز اور پروڈکشن ٹیم کا بیک اپ بھی پی سی بی کے پاس موجود ہے،ٹورنامنٹ شیڈول کے مطابق ہوگا پلیئرز کو دوسرے شہر چارٹڈ فلائٹ کے ذریعےپلیئرز ببل میں رہ کر ہی دوسرے شہر پہنچیں گے۔
انہوں نے کہا کویڈ زیادہ پھیلا تو ٹورنامنٹ کو سات روز روک کر دوبارہ شروع کریں گے،کویڈ پروٹوکولز سب پر لاگو ہوں گے کسی کو چھوٹ نہیں دی جائے گی،پی ایس ایل میں فینز کی تعداد کم ہونے پر تھوڑی مایوسی ہوئی،فینز کے لیئے اب بھی کچھ سرپرائز موجود ہیں جو پی ایس ایل میں دیکھنے کو ملیں گے۔
سلمان نصیر کا کہنا تھا کسی بھی کھلاڑی یا آفیشل کو رعایت نہیں دی جائیگی ،ہم نے پی سی بی عملے کی مختلف ٹیمیں بنائی ہیں ،اگر کورونا بڑھ بھی رہا ہے تو ہمارے پاس بیک اپ کھلاڑی ہیں۔
تبصرے بند ہیں.