اپوزیشن سے کچھ نہیں ہوگا، حکومت مدت پوری کرے گی: عثمان بزدار

14

 

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ حکومت پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔ عوام نے ہمیں پانچ سال کے لیے منتخب کیا، مدت پوری کریں  گے۔

 

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ  اپوزیشن میں مزاحمت کی سیاست نہیں کرسکتی۔  موروثی سیاست کرنے والوں کا حال بھی تاریک ہے او رمستقبل بھی ۔  اپوزیشن رہنما جو مرضی کرلیں انہیں این آر او ملے گا نہ ان کی سیاسی دال گلے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم عمران خان نے ملک کو بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کیاہے۔ وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری کے سامنے کرپٹ اپوزیشن رہنماؤں کی کوئی حیثیت نہیں۔

تبصرے بند ہیں.