انوشکا شرما اپنی نئی آنیوالی فلم پر تنقید کا شکار

101

ممبئی :  بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما کی بیٹی کی پیدائش کے بعد ایک بار پھر اسکرین پر واپسی ہوئی ہے، تاہم ان کی نئی فلم’چھکڑا ایکسپریس‘ سے مداح کچھ خاص متاثر نظر نہیں آرہے۔ْ

انوشکا شرما اپنی نئی آنے والی فلم’چھکڑاایکسپریس‘ میں انڈین وومن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن گوسوامی کا کردار ادا کر رہی ہیں جو کہ بنگالی ہیں اور بھارت میں خاص شہرت رکھتی ہیں تاہم بھارتی عوام نے فلم میں انوشکا  کی جانب سے اپنایا گیا بنگالی لہجہ اور سانولی رنگت کو خاص پسند نہیں کیا۔


خیال رہے کہ چھکڑا ایکسپریس انوشکا کی تین سال کے بعد پہلی فلم ہے، فلم کے پہلے ٹیزر میں اداکارہ بھارت کی قومی خواتین کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان جھولن کے کردار میں بنگالی لہجے میں بولتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔فلم کے ٹیزر کے آغاز پر اداکارہ کو کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ’کنٹو چنتا کورو نا‘ یعنی (آپ پریشان نہ ہوں)۔تاہم  انٹرنیٹ صارفین کو انوشکا شرما کا بنگالی لہجہ بالکل نہیں بھایا۔

ٹوئٹر صارفین کا  خیال ہے کہ انوشکا شرما ایک شاندار اداکارہ ہیں لیکن ایک بنگالی ہونے کے ناطے انہیں اداکارہ کے فلم میں اس عجیب و غریب لہجے نے پریشان کردیا ہے۔

جبکہ ایک ٹوئٹر صارف نے بھی فلم میں کرکٹر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے کے لیے اداکارہ انوشکا شرما کے انتخاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انوشکا کے بجائے بپاشا باسو یا ایشا گپتا اچھی اداکارائیں ہیں جویہ کردار بہتر ادا کر سکتی تھیں۔

تبصرے بند ہیں.