چیئرمین نیب کیلئے جلیل عباس جیلانی، سلمان بشیر، ناصر کھوسہ اور دوست محمد کے نام تجویز

39

 

اسلام آباد:  چیئرمین نیب کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر کی جانب سے چار نام صدر مملکت کو بھجوا دیئے گئے۔ پیپلزپارٹی نے دو ، ن لیگ اور جمیعت علمائے اسلام نے ایک ایک نام تجویز کیا ہے۔

 

میڈیا رپورٹس کے مطابق اپوزیشن جماعتوں نے مجموعی طور پر 7 ناموں پر غور کیا۔  چیئرمین نیب کے عہدے کیلئے پیپلزپارٹی کی جانب سے تجویز کردہ ناموں میں جلیل عباس جیلانی اور سلمان بشیر شامل ہیں ۔

 

مسلم لیگ ن نے ناصر کھوسہ اور جمیعت علمائے اسلام نے جسٹس ریٹائرڈ دوست محمد کا نام تجویز کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی منظوری کے بعد نام صدر مملکت کو بھیجوائے گئے ہیں۔

تبصرے بند ہیں.