لاہور: پنجاب پبلک سروس کمیشن کے تحت پی ایم ایس امتحان اور ملازمتوں کیلئے عمر میں خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا گیا۔
حکومتِ پنجاب کی جانب سے پی ایم ایس امتحان میں حصہ لینے کی عمر میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی۔ ملازمتوں کیلئے بھرتی امیدواروں کو عمر میں 2 سال کی رعایت ملے گی۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ نوجوان ہمارا سرمایہ ہیں عمر میں رعایت سے فائدہ ہو گا ملازمتوں میں 2 سال کی رعایت سے نوجوانوں کو ان کا حق دیا ہے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ عمر میں 2سال کی رعایت کی اصولی منظوری دے دی ہے پنجاب کابینہ سے بھی اس ضمن میں باقاعدہ منظوری لی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال پی ایم ایس افسران کا امتحان دینے والوں کی عمر میں ایک سال کی رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ امتحان دینے والوں کی عمر 2021 سے دیکھی جائے گی ساتھ ہی اوور ایج والے امیدوار اگلے سال امتحان دے سکیں گے۔
تبصرے بند ہیں.