پی ایس ایل میں 9 کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر میچ ملتوی کرنے کا فیصلہ

48

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ساتویں ایڈیشن کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کر لی گئی ہیں جن کے مطابق ٹیم کیلئے 12 فٹ کھلاڑیوں کی ضرورت ہو گی اور 9 کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے پر میچ ملتوی کر دیا جائے گا۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے کراچی میں شروع ہو گا جس کیلئے کورونا ایس او پیز تیار کی کر لئے گئے ہیں جن کے مطابق 8 کھلاڑیوں کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے باوجود میچ شیڈول کے مطابق ہو گا تاہم 20 رکنی سکواڈ میں سے 9 کھلاڑیوں کی رپورٹ مثبت آنے پر میچ ملتوی کر دیا جائے گا۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے تیار کردہ ایس او پیز کے مطابق 8 کھلاڑیوں کے کورونا میں مبتلا ہونے پر میچ شیڈول کے مطابق منعقد کرائے جانے کیساتھ ساتھ متاثرہ کھلاڑی 10 دن کیلئے قرنطینہ میں چلے جائیں گے جبکہ ان کے متبادل سیکیور ببل میں موجود کھلاڑیوں میں سے ہی کسی کو منتخب کیا جائے گا۔ 
ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے دوران ہوٹل کے سیکیور ببل میں 25 سے 30 اضافی کھلاڑی رکھنے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔ اس کے علاوہ کراچی اور لاہور کے درمیان چارٹرڈ فلائٹ چلیں گی اور ایک وقت میں صرف دو ٹیمیں سفر کریں گی۔

تبصرے بند ہیں.