اسلام آباد: پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کے حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں غیر ملکی فنڈنگ کیس کو 4 جنوری کو مقرر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
نیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا۔کیس کی 4 جنوری کو ہوگی۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹسز جاری کردئیے۔ پی ٹی آئی اور درخواست گزار اکبر ایس بابر کو نوٹسز جاری کردیے گئے ۔
الیکشن کمیشن سماعت کے دن سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ فریقین کے سامنے لائے گا۔ پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ معاملہ پر سکروٹنی کمیٹی نے اپنی رپورٹ الیکشن کمیشن کو جمع کرائی تھی۔
تبصرے بند ہیں.