وزیر اعظم کی زیر صدارت ہونے والے کابینہ کے اہم ترین اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا 

36

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس کا ایجنڈا سامنے آگیا ،کابینہ اجلاس میں سیاسی معاشی اور کورونا وائرس کی صورتحال پر غور ہوگا،کابینہ کو ای وی ایم اور آئی ووٹنگ  کی پیش رفت پر بریفنگ دی جائے گی۔نیشنل میڈیکل اتھارٹی کے ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری سمیت ادویات کی تیاری میں تبدیلی کی سفارشات کی منظوری ایجنڈے میں شامل ہیں ۔

نمائندہ نیو نیوز کے مطابق وفاقی کابینہ 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی،کابینہ میں ہاوس بلڈنگ فنانس کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی،ایس ای سی پی کے چیرمین اور ممبر کے استعفی اور نئے ممبر کی تعیناتی کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ مانیٹری اینڈ فیسیکل پالیسیز کوآرڈینیشن بورڈ میں نامور اکنامسٹ کی نامزدگی کی منظوری دی جائے گی،کوآرڈینیشن کمیشن ایکٹ کی اصولی منظوری،ساجد مجید چوہدری کے کیس میں انکوائری کمیشن بنانے کی کابینہ منظوری دے گی۔

کابینہ اجلاس میں پیمرا کے فل ایگزیکٹو ممبر کی تعیناتی کی منظوری،انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم بنانے کی منظوری،گندھارا ہیریٹیجک کلچر سنٹر اور سیٹیزن کلب کے اشتراک سے سی ڈی اے کے پراجیکٹ کے پلان کی منظوری دی جائے گی۔

اس کے علاوہ پاکستان سے دو ملزمان کی اٹلی حوالگی کا معاملہ ،پاکستان سے ایک ملزم محمد عثمان کی یو اے ای حوالگی کی منظوری کابینہ میں پیش ہوگی۔بنکنگ کورٹ 1 ملتان کی ڈیرہ اسمعیل خان منتقلی ،میری ٹائم افئیر کے گوادر میں پلانٹ کےعملدرآمد کی ایک پوسٹ آفیشو منظوری دی جائے گی۔

کیوبا کو کورونا سے نمٹنے کےلئے پاکستان کے تعاون کی منظوری،پاکستان پلاننگ اینڈ مینجمنٹ انسٹیٹیوٹ بل منظوری کےلئے کابینہ میں پیش ہوگا۔

کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے یکم دسمبر کے فیصلوں کی توثیق،کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کیسز کے 16 اور 17 دسمبر کے فیصلوں کی توثیق ایجنڈے میں شامل ہیں۔

تبصرے بند ہیں.