کراچی: قائد آباد میں پُل کے قریب کار پر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت خدا دوست عرف حیدر ولد شاہ پرسان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی شخص 50 سالہ عمر زادہ ولد صاحب زادہ ہے۔ پولیس کے مطابق موٹرسائیکل سوار ملزمان نے گاڑی پر فائرنگ کی جبکہ واردات ابتدائی طور پر زمین کا تنازع لگتا ہے اور جاں بحق شخص کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رکن اسمبلی خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ قائد آباد واقعے میں جاں بحق حیدر سواتی تحریک انصاف کا کارکن تھا اور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔
خرم شیر زمان نے وفاقی وزیر داخلہ سے کراچی کی صورتحال کا فوری نوٹس لینے کی درخواست کی اور کہا کہ پی ٹی آئی کے ورکرز کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، نالائقِ اعلیٰ صوبائی وزارت داخلہ کا منصب سنبھالنے کا اہل نہیں، صوبے میں بےتحاشہ بدانتظامی ہے مراد علی شاہ کو نیند کیسے آتی ہے؟
خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ حیدر سواتی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں اور شہید کے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
تبصرے بند ہیں.