نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے

79

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) میں بڑے پیمانے پر تبادلے کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) نیب جمیل احمد کو لاہور میں تعینات کر دیا گیا ہے۔ 
نیب کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ نئے تعینات ڈی جی جمیل احمد کو نیب لاہور میں تعینات کر دیا گیا ہے جو بیداری برائے شعور انسداد کرپشن ونگ میں کام کریں گے۔
نیب اعلامیہ کے مطابق ڈی جی نیب سکھر عرفان بیگ کو ہیڈ کوارٹر میں تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم کا تبادلہ بھی نیب ہیڈ کوارٹر میں کر دیا گیا ہے۔ 

تبصرے بند ہیں.