حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری کر لی

32

اسلام آباد: حکومت نے منی بجٹ پاس کرانے کی تیاری کر لی ہے جس کے ذریعے 350 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ واپس لی جائے گی جبکہ یہ منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پاس کروایا جائے گا۔ 
ترجمان مشیر خزانہ کاکہنا ہے کہ 12 جنوری کو انٹرنیشنل مانیٹرنگ فنڈ (آئی ایم ایف) ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں چھٹا جائزہ پیش کیا جائے گا اور پاکستان پاکستان 12 جنوری سے قبل آئی ایم ایف کی پیشگی شرائط پوری کرے گا۔ 
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ منی بجٹ فنانس بل کے ذریعے پاس کرایا جائے گا جبکہ سٹیٹ بینک کا قانون بھی پارلیمینٹ کے ذریعے پاس ہو گا۔ 
واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے ایک بار پھر آئی ایم ایف سے مذاکرات کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے متعلق وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پارلیمینٹ سے منظوری طویل وقت لے سکتی ہے اور فوری منظوری کیلئے مشترکہ اجلاس بلانا بھی ممکن نہیں ہے۔

تبصرے بند ہیں.