ڈھاکا :ایشین ہاکی چیمپینز ٹرافی میں بھارت نے پاکستان سے برانز میڈل بھی چھین لیا ،سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو 4 کے مقابلے میں 3 گول سے شکست دیدی ۔
اس سے قبل جنوبی کوریا نے پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں جگہ بنا ئی ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں پاکستان کا سفر ختم ہو گیا ۔
گذشتہ روز سیمی فائنل مقابلے میں جنوبی کوریا نے قومی ہاکی ٹیم کو پانچ کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے دی، کورین کھلاڑی ہینگ 4 گول سکور کر کے میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے۔
دوسرے سیمی فائنل میں جاپان نے بھارت کو تین کے مقابلے میں پانچ گول سے ہرا کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
تبصرے بند ہیں.