یاسر شاہ کیخلاف لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج

65

اسلام آباد: قومی ٹیسٹ کرکٹر یاسر شاہ کے خلاف 14سالہ لڑکی کو ہراساں کرنے اور زیادتی میں معاونت کے الزام پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔

 

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ شالیمار میں خاتون کی درخواست پر ایف آئی آر درج کر لی گئی جس کے بعد پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق یاسر شاہ کے دوست فرحان نے گن پوائنٹ پر زیادتی، ویڈیو بھی بنائی اور ہراساں کیا۔

 

متن میں کہا گیا ہے کہ فرحان اوریاسر شاہ نےدھمکی دی کہ کسی کوبتایا تو ویڈیو وائرل کردوں گااورجان سے بھی ماردوں گا، یاسرشاہ نےکہاکہ وہ انٹرنیشنل کرکٹرہے شکایت کی صورت میں مقدمے میں پھنسا دے گا۔ واٹس ایپ پر یاسر شاہ کو سارے معاملے کا بتایا تو اس نےمذاق اڑیا اور کہا مجھے کمسن لڑکیاں پسند ہیں جبکہ یاسر شاہ نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کہا وہ بہت بااثرہے اور اعلیٰ افسران سے دوستی ہے۔

 

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ پولیس کو اطلاع دی تو قومی کرکٹر نے فلیٹ اور 18 سال تک اخراجات اٹھانے کی پیش کش کی تاہم دوسری جانب اس حوالے سے یاسر شاہ کا مؤقف سامنے نہیں آیا ہے۔

 

تبصرے بند ہیں.