دبئی: گلوکار و اداکار علی ظفر کے بعد پاکستانی سپر اسٹار ہمایوں سعید کو بھی دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا۔
ہمایوں سعید نے یہ خبر سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کی جانب سے گولڈن ویزا ملنے کو اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ دبئی کے لوگوں نے ہمیشہ مجھ سے اور میرے کام سے جو محبت کی ہے اس کا مشکور ہوں۔ اداکار نے مزید کہا وہ اور ان کے اہلخانہ ہمیشہ سے دبئی سے محبت کرتے ہیں اور دبئی میں گزاری گئی چھٹیوں سے لطف اندوز ہوتے ہیں۔
ہمایوں سعید نے دبئی کی حکومت اور خاص طور پر دبئی فلم اور ٹی وی کمیشن کا بھی شکریہ ادا کیا۔
واضح رہے کہ ہمایوں سعید سے قبل علی ظفر کوب ھی اکتوبر میں دبئی کا گولڈن ویزا ملا تھا۔ وہ گولڈن ویزا حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
تبصرے بند ہیں.