کورونا وائرس ، مس ورلڈ کا مقابلہ ملتوی کردیا گیا

36

لندن: مس ورلڈ 2021 مقابلے کا ایونٹ کورونا وائرس کے باعث ملتوی کردیا گیا ہے ۔ اب یہ ایونٹ مس ایونٹ اگلے 90 دنوں میں پورٹوریکا میں ہوگا ۔

تفصیلات کے مس ورلڈ 2021 مقابلے کا ایونٹ کورونا وائرس کے باعث عارضی طورپر ملتوی کردیا گیا ہے ۔70ویں مس ورلڈ مقابلے میں 98 ممالک شرکت کر رہے ہیں سال  2019 کی مس ورلڈ کا تاج جمیکا کی ٹونی این سنگھ جیتنے میں کامیاب ہوئی تھیں۔

 

یاد رہے مس یونیورس 2021 کا ٹائٹل بھارت جیت چکا ہے، 70ویں مس یونیورس مقابلے میں بھارت کی ہرناز سندھو نے  دنیا کی  حسین ترین خاتون کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔بھارت کی ہرناز  نے ٹائٹل کی دوڑ میں شریک پیراگوئے اور جنوبی افریقہ کی امیدواروں کوشکست دے کر فتح اپنے نام کی تھی ۔

واضح رہے مس ورلڈ کا مقابلہ لندن سے 1951 میں شروع ہوا۔ ہر سال مس ورلڈ لمیٹڈ  اس مقابلے کا انعقاد کرتا ہے۔ جبکہ مس یونیورس کا مقابلہ امریکی کمپنی مس یونیورس آرگنائزیشن نے 1952 میں نیویارک شہر میں شروع کیا۔

مس یونیورس آرگنائزیشن کا موٹو عالمی مقاصد پر کام کرنا اور دنیا میں آواز اٹھا کر مثبت تبدیلیاں لانا ہے۔

تبصرے بند ہیں.