ہنی مون سے 5 دن میں واپسی، وکی کوشال کو اپنا ہی ڈائیلاگ بطور سوال سننا پڑ گیا

206

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف کی وکی کوشال کے ہمراہ ہنی مون سے واپسی ہو گئی، تاہم صرف 5 روز کے بعد واپسی پر مداح حیران ضرور نظر آرہے ہیں۔
بالی ووڈ کی نئی جوڑی کو شادی کے بعد 5 روز  میں ہنی مون سے واپسی پر صحافیوں اور مداحوں کے ڈھیروں سوالات کا سامنا رہا ، جیسے ہی کترینہ کیف اور وکی کوشل ممبئی واپس آئے اور ہوائی اڈے پر فوٹوگرافروں کے لیے پوز دیا تو جہاں کچھ مداحوں نے مبارکبادیں دیں تو کچھ نے جوڑے کی خوب تعریف کی۔ اس دوران ایک صحافی نے بالی ووڈ اداکار کو مخاطب کرتے ہوئے انہی کی فلم ‘اڑی : دی سرجیکل سٹرائیک’ کے ڈائیلاگ کے الفاظ دہراتے ہوئے پوچھ لیا  ‘  جوش کیسا ہے؟’  جواب میں  دونوں ہی مداحوں کو ہاتھ لہرا کر خوشی کا اظہار کرتے رہے۔اداکار جوڑی نے واپسی پر  لوگوں کی جانب سے ملنے والی نیک خواہشات پر شکریہ ادا کیا ۔

خیال رہے کہ وکی اور کترینہ  9 دسمبر کو راجستھان کے سکس سینس فورٹ بارواڑہ میں قریبی دوستوں اور فیملی  کے افراد کی موجودگی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئےتھے۔ تقریب میں فلمی  دنیا سے صرف چند ہی سلیبرٹیز نے شرکت کی۔

 

تبصرے بند ہیں.