کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی سہولت کو مد نظر رکھتے ہوئے آڈیو میسج کے فیچر میں زبردست تبدیلی کر دی ہے۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر واٹس ایپ کی جانب سے اپنے نئے فیچر سے متعلق صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے ایک ویڈیو بھی جاری کی ہے، جس کے مطابق واٹس ایپ صارفین اب اپنی سہولت کیلئے اپنے آڈیو پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن سکتے ہیں۔
They’re not mistakes, they’re rehearsals. Now you can preview your voice messages before you hit send. pic.twitter.com/ohnEVrGTvD
— WhatsApp (@WhatsApp) December 14, 2021
واٹس ایپ نے فیچر سے متعلق اپنے صارفین کو آگاہ کرنے کیلئے 27 سیکنڈ کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ "غلطیاں نہیں، بلکہ ریہرسل ، اب آپ اپنے پیغام کو بھیجنے سے پہلے سن کر تسلی کر سکتے ہیں”
With Disappearing Messages, you choose how long your messages stay around. Set to default on all new chats, choose the duration, and get more control of your conversations. Not every message needs to stick around forever. Rolling out over the next few weeks. pic.twitter.com/4dqYOUYFdC
— WhatsApp (@WhatsApp) December 13, 2021
دریں اثنا، واٹس ایپ نے دو روز قبل یہ بھی اعلان کیا ہے کہ وہ آئندہ ہفتے میں ایک اور فیچر متعارف کروائے گا جس کے ذریعے ایک مقررہ وقت کے بعد بھیجے گئے میسج خود بخود ختم ہو جائیں گے، تاہم صارف کے پاس یہ اختیار ہو گا کہ کس پیغام کو ختم کرنا ہے اور وقت کا تعین بھی صارف خود کرے گا جس کے بعد میسج صارف کی چیٹ سے غائب ہو جائے گا۔
تبصرے بند ہیں.